12 اگست 2011 - 19:30

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں دفاع فلسطین ہی دفاع پاکستان ہےکے عنوان سے بین الاقومی فلسطین کانفرنس .

ابنا:  نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں دفاع فلسطین ہی دفاع پاکستان ہے کے عنوان سے بین الاقومی فلسطین کانفرنس منعقد کی گئی۔کانفرنس کی صدارت پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما راجہ ظفر الحق نے کی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، ڈپٹی سیکرٹری علامہ امین شہیدی ،پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما آغا مرتضی پویا، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما زاہد کاظمی، تحریک اسلام کے سربراہ علامہ حیدر علوی، جمعیت علما پاکستان کے رہنما مولانا پیر حامد رضا بھٹی، جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رہنما اسد اللہ عباسی، رضا نقوی اور فلسطین فانڈیشن پاکستان اسلام آباد کی سرپرست کمیٹی کے اراکین نور المصطفی نورانی، مرکزی ترجمان صابر کربلائی اور ہندوستان سے آئے ہوئے مہمانِ خصوصی چیئرمین انٹر نیشنل کمیٹی برائے گلوبل مارچ ٹو یروشلم کے رہنما فیروز مٹھی بور والا نے خطاب کیا کانفرنس میںبرطانوی پارلیمٹ کے رکن جارج گیلوے، فری فلسطین موومنٹ امریکہ کیرہنما ڈاکٹر پال لارودی اور بیروت لبنان سے القدس انسٹیٹیوٹ کے سربراہ سعود ابو محفوظ تاقریر بھی سنائی گئیں۔ دفاع فلسطین ہی دفاع پاکستان ہے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ دنیا کے بیشتر حکمران امریکی کاسہ لیسی میں مصروف عمل ہیں اور عالم اسلام و عالم اانسانیت کے سسکتے ہوئے مسئلے کو فراموش کر رہے ہیں، تاہم مشرق وسطی اور عرب ممالک اور اسلامی بیداری کی تحریکوں کے بعد اب یہ امید پیدا ہو چکی ہے اور عنقریب فلسطین آزاد ہو گا۔ انکا کہنا تھا کہ دفاع فلسطین دفاع پاکستان و دفاع اسلام و دفاع انسانیت ہے، لہذا ہر انسان پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے آئندہ سال مارچ میں یروشلم کی طرف چلنے والے کاروان کی بھرپور حمایت کی اور اس میں اپنی شرکت کا اعلان کیا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو ظالم قوتوں امریکا اور اسرائیل کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا اور اور تحریک آزادی فلسطین کے لئے صف اول کا کردار ادا کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ فلسطین کی آزادی اور قبلہ اول بیت المقدس کے تحفظ کے لئے آئندہ سال مارچ کے مہنیہ میں دنیا بھر سے ہزاروں افراد کا کاروان فلسطین کی طرف روانہ ہو گا جس میں پاکستان سے بھرپور شرکت کروائی جائے گی اور اسرائیل کو چاروں اطراف سے انسانی ہاتھوں کی زنجیر سے گھیر لیا جائے گا۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما آغا مرتضی پویا کا کہنا تھا کہ پاکستان حکومت فلسطین کے مسئلہ کو اقوام متحدہ میں سنجیدگی کے ساتھ اٹھائے اور اس کے حل کے لئے جد وجہد کرے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ماہ مارچ میں یروشلم مارچ کے لئے چلائے جانے والے کاروان کے لئے پاکستان میں سرکاری سطح پر انتظامات کئے جائیں اور فلسطینیوں سے بھرپور اظہار ہمدردی کیا جائے۔ تحریک اسلام پاکستان کے سربراہ علامہ حیدر علوی کا کہنا تھا کہ سرزمین پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کو دفاع فلسطین کے ساتھ مخصوص سمجھتے ہیں اور پاکستان کو امریکی کالونی نہیں بننے دیں گے اور مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے لئے جمع الوداع کو بھرپور انداز میں عالمی یوم القدس منائیں گے اور دنیا بھر کی تحریکوں کے ساتھ جو کہ آزادی فلسطین کے لئے کام کر رہی ہیں بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما زاہد کاظمی، جمعیت علما پاکستان کے رہنما پیر حامد رضا بھٹی، جمعیت علمائے اسلام کے اسد اللہ عباسی اور رضا نقوی سمیت نور المصطفی نورانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ آزادی فلسطین کی تحریک میں پاکستان نے شہدا دئیے ہیں اور مستقبل میں بھی پاکستان کے غیور عوام فلسطین کی آزادی کی جد وجہد میں امریکا اور اسرائیل کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کا کردار ادا کریں گے۔
.............

/169