ابنا: علاءالدین بروجردی کل قطر پہنچے جہاں انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کی جانب سے قطر کے حکام اور سیاسی و مذہبی شخصیات کو تہران میں فلسطین کی تحریک انتفاضہ کی حمایت میں منعقد کی جانے والے پانچویں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔وہ مصر کے حکام اور اس ملک کی سیاسی و مذہبی شخصیات کو بھی اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دینے کے لۓ کل قاہرہ جائيں گے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے زیر اہتمام اکتوبر کی پہلی اور دوسری تاریخ کو فلسطین کی تحریک انتفاضہ کی حمایت کے سلسلے میں پانچویں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا جاۓ گا۔
..............
/169