4 اگست 2011 - 19:30

صہیونی پارلمنٹ کے نمائندوں نے وزیراعظم تین یاھو کوخط بھیج کر تاکید ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے لئے حماس کی شرطوں کو قبول کرلے۔

ابنا: الرسالہ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ریڈیو نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے اکتیس ارکان نے نیتن یاھو سے مطالبہ کیا ہے کہ گلیعاد شالیت کو رہا کرانے کے لئے حماس کی شرائط تسلیم کر لے۔ اس خط میں شاس جیسی انتہا پسند پارٹی کے ارکان کےدستخط بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ فلسطینی مجاہدین نے دوہزار چھ میں غزہ پر صہیونی حملے کے موقع پر گلیعاد شالیت کو گرفتار کیا تھا۔یاد رہے کہ حماس نے صراحتا کہا ہے کہ گلیعاد شالیت کو فلسطینی قیدیوں کے بدلے ہی رہا کیا جاسکتا ہے۔ صہیونی ریاست کی خلاف ورزیوں کی بنا پر قیدیوں کا تبادلہ ممکن نہیں ہوسکا ہے۔.............

/169