ابنا: اطلاعات کے مطابق اردن کی عوامی اور نوجوانوں کی تحریکوں کی کو آرڈینیٹنگ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ حکومت مخالف احتجاجی سرگرمیاں تیز کردی جائيں گي۔ اس رپورٹ کے مطابق اردن کے انقلابی دارالحکومت امان کے ایک اہم علاقے میں ایک رمضان احتجاجی کیمپ بھی لگائيں گے۔ مذکورہ کمیٹی نے کہا ہے کہ اس کیمپ کے علاوہ رات کے وقت حکومتی رویہ کے خلاف مظاہرے بھی کئےجائيں گے۔ سیاسی و ثقافتی نشستیں ، اصلاح پسندوں کے پروگراموں سے متعلق لٹریچر کی تقسیم اور اس کمیٹی کے مقاصد سے نوجوانوں کو آگاہ کرنا ماہ رمضان میں انجام پانے والی اردن کے انقلابیوں کی سرگرمیوں میں شامل ہے۔ اس کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ماہ مبارک رمضان اردن کے عوام اور پارٹیوں کی پیش کردہ اصلاحات کی منظوری کی غرض سے نئي سرگرمیوں کا آغاز ثابت ہوگا۔ رواں سال کے شروع میں مصر اور تیونس میں عوامی انقلاب کے آغاز کے ساتھ ساتھ اردن کے عوام نے بھی حکومت مخالف احتجاج کیا تھا اور وہ مختلف طریقوں سے ملک کے ڈھانچے میں بنیادی تبدیلیوں کے خواہاں ہیں۔ حکومت اردن نے ابھی تک اپنے عوام کی ضروریات پوری کرنے کے سلسلے میں قابل توجہ کام نہیں کیا ہے اور بہت سے مبصرین نے خبردار کیا ہے کہ عوامی مطالبات کے سلسلے میں حکومت کی بے توجہی ملک میں سنگین بحران کا باعث بن سکتی ہے۔
.............
/169