ابنا: ہائدہ میری نے جو سوشیل ڈیموکریٹ پارٹی کی رکن ہیں اور جرمن کابینیہ میں وزیر رہ چکی ہیں ایک اخبار سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ ان کی حکومت کی جانب سے سعودی عرب کو جنگي ٹینک فروخت کرنا ایک المیہ ہے۔ ہائدہ میری نے کہا کہ جرمن وزیر خارجہ کو اس بات کی وضاحت کرنی چاہیےکہ وہ کس دلیل کی بناپر مصر میں جمہوری تحریک کی حمایت کرتے ہیں اور سعودی عرب کو ٹینک فروخت کرتےہیں۔ جرمن میڈیا کے مطابق جرمن حکومت نے سعودی عرب کودوسو لئوپرڈ ٹو جنگي ٹینک فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جرمن حکومت کی پالیسی تھی کہ سعودی عرب کو ہتھیار فروخت نہيں کئے جائيں گے۔.................
/169