ابنا: سلامتی کونسل نے فرانس کی تجویز پر ایک با پھر شام کے خلاف ہنگامی اجلاس بلایاتھاجس میں امریکہ برطانیہ اور فرانس نے شام کے خلاف قرارداد منظور کروانے کی کوشش کی تھی لیکن چین اور روس کی مخالفت کی بنا پر یہ ہنگامی اجلاس بھی ناکام رہا۔ یادرہے فرانس نے گذشتہ روز سلامتی کونسل میں شام کے خلاف نہایت شدید مسودہ قرارداد پیش کیا تھا جس کے مقابل برازیل نے آسان اور معمولی قرارداد پیش کی تھی لیکن کوئی بھی قرارد اد منظوورنہ ہوسکی ۔ روس ، چین ، ہندوستان ، برازیل اور جنوبی افریقہ کو اس بات پر تشویش ہے کہ شام کےخلاف قرارداد سے شام کو بھی لیبیا کی طرح تباہ کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے اور شام کےخلاف اتحادیوں کے حملوں کی فضا ہموار کی جارہی ہے۔
..............
/169