27 جولائی 2011 - 19:30

پاکستان کے قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان کے علاقہ شولام میں پاکستانی سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 33 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔

ابنا: پاکستان کے قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان کے علاقہ شولام میں پاکستانی سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 33 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا اور دو مشتبہ ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقہ شولام میں سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران دو مشتبہ ٹھکانوں کو تباہ کردیااور 33مشتبہ شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا۔شولام کے علاقے میں گزشتہ روز سکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیاگیاتھا۔جس میں ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک  اور ایک شدید زخمی ہوا تھا۔
.............. 
/169