25 جولائی 2011 - 19:30

يمن کے عوام نے مظاہرے کرکے عبوري کونسل کي حمايت کا اعلان کيا ہےـ

ابنا: اطلاعات کے مطابق جنوبي شہروں عدن، تعز اور اب ميں عوام نے مظاہرے کرکے ملک کا انتظام سنبھالنے کے لئے نوتشکيل يافتہ عبوري کونسل کي حمايت کا اعلان کياـ
مظاہرين نے ڈکٹيٹر علي عبد اللہ صالح کي حکومت کے فوري خاتمے کي ضرورت پر زور دياـ

دوسري جانب يمن کي وزارت داخلہ نے ايک بيان ميں اعلان کيا ہے کہ جنوبي شہر عدن ميں القاعدہ کے رکن ايک سعودي شہري نے حملہ کرکے کم از کم نو فوجيوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمي کر دياـ

بيان کے مطابق حملہ آور کا نام ترکي سعد محمد قليص الشہراني ہےــ
 ............

/169