25 جولائی 2011 - 19:30

بحرین کے شہروں اور دیہاتوں میں ہزاروں افراد نے آج مظاہرے کرتے ہوئے حکومت کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں ہونے والے ان مظاہروں میں لوگوں نے بحرینی سکیورٹی فورسز اور سعودی فوجیوں کی جانب سے مظاہرین پر تشدد کی بھی مذمت کی۔بحرین کی سکیورٹی فورسز نے دارالحکومت منامہ کے قریب واقع سترہ شہر میں مظاہرین پر دھاوا بول دیا۔ مظاہرین میں کئی خواتین بھی شامل تھیں۔بحرین کے عوام نے چودہ فروری سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف تحریک شروع کر رکھی ہے اور بحرین کی حکومت سعودی فوجیوں کے ساتھ مل کر اس تحریک کو بےدردی کے ساتھ کچلنے کی کوشش کر رہی ہے جس میں اب سیکڑوں افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ ہزاروں زخمی اور گرفتار ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ آل خلیفہ حکومت کی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے سیکڑوں افراد کے بارے میں بھی کوئي اطلاع نہیں ہے۔

............

/169