ابنا: صدراحمدی نژاد نےآج ہوجن تاؤ کےنام ایک پیغام میں ایران اورچین کےدرمیان سیاسی تعلقات کی چالیسویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتےہوئےامیدظاہرکی ہےکہ تہران بیجنگ تعلقات دونوں ملکوں کےرہنماؤں کےمشترکہ عزم کےسايے میں پہلےسےزیادہ فروغ پائيں گے۔صدراحمدی نژاد نےاپنےاس پیغام میں دنیاکی دوعظیم تہذیبوں کی حیثیت سےایران اورچین کےتعلقات کی تاریخ کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ ان تعلقات میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کےبعد روشن مستقبل کی امیدکےساتھ مختلف سیاسی، معاشی ، تجارتی اورثقافتی میدانوں میں مزیداضافہ ہوا۔.............../169
23 جولائی 2011 - 19:30
News ID: 255381
اسلامی جمہوریہ ایران کےصدرڈاکٹراحمدی نژاد نےایران اورچین کےتعلقات کوچالیس سال پورے ہونےپرچینی صدرکومبارکباد دی ہے۔