21 جولائی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے نائب سربراہ حسین سبحانی نے امریکی حکام کے خلاف لگائی جانے والی پابندیوں کو امریکہ کے مظالم و جرائم فاش کرنے کی جانب پہلا قدم قرار دیا ہے۔

ابنا: حسین سبحانی نیا نے ارنا سے گفتگو کے دوران امریکی جرائم سے پردہ اٹھانے کی ایران کی کوششوں کے سلسلے میں کہا کہ چھبیس امریکی حکام کے خلاف پابندیاں لگایا جانا امریکہ کے جرائم کو برملا کرنے کے سلسلے میں ایران کا پہلا مثبت قدم ہے ۔ سبحانی نیا نے کہا کہ امریکہ ایسی حالت میں انسانی حقوق کے دفاع کا دعوی کرتا اور ایران پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگاتا ہےکہ جب اس ملک نے افغانستان اور عراق کی جنگیں چھیڑ کر انسانیت کے خلاف بے شمار جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔

.............

/169