21 جولائی 2011 - 19:30

اقوام متحدہ کی حقوق انسانی تنظیم کی روپرٹ کے مطابق سعودی عرب نے حقوق انسانی کے خلاف ایک قانون منظور کرکے پرامن مظاہروں پر پابندی عائد کردی ہے۔

ابنا: النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی حقوق انسانی تنظیم  کی روپرٹ کے مطابق سعودی عرب نے حقوق انسانی کے خلاف ایک قانون منظور کرکے پرامن مظاہروں پر پابندی عائد کردی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب ایسے قوانین کے ذریعہ مخالفین کو کچلنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔

واضح رہے کہ عرب ممالک میں جاری اسلامی بیداری کی لہر سے سعودی عرب کے حکام سخت پریشان ہیں اور وہ عرب ممالک میں جاری عوامی تحریک کو یمن اور بحرین کے سرحدوں تک محدود رکھنے کی کوشش کررہے ہیں اور امریکہ اس سلسلے میں سعودی حکام کی سرپرستی کررہا ہے۔ سعودی عرب میں حال ہی میں زبردست عوامی مظاہرے ہوئے ہیں جنھیں سعودی عرب نے کچلنے کی کوشش کی ہے آل سعود کی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ہمراہی تمام مسلمانوں پر عیاں ہے سعودی عرب مسملانوں کی حمایت کے بجائے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت کررہا ہے۔
..............
/169