20 جولائی 2011 - 19:30

بیلجیم میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے ایران کے کیوٹو معاہدے میں شمولیت کو عالمی کسٹمز ادارے کے ساتھ تعاون کی راہ میں اہم قدم قراردیا ہے۔

ابنا: ایسنا کی رپورٹ کے مطابق بیلجیم میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر علی اصغر خاجی نے عالمی کسٹمزادارے کے سیکرٹری جنرل کونیا میکوریا سے ملاقات میں کیوٹو معاہدے میں ایران کی شمولیت کی دستاویز پیش کی جو کسٹمزسہولتوں پر نگرانی کرتاہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی کسٹمز ادارے سے ایران کے کسٹم ادارے کے دیرینہ تعلقات اورتعاون ہے اور ایران کی کیوٹو میں شمولیت سے اس تعاون میں مزید فروغ آے گا۔ کونیا میکوریا نے کیوٹو معاہدے میں ایران کی شمولیت پرخوشی کا اظہار کیا۔..............

/169