ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کرکے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد واشنگٹن اپنے تعلقات پر نظر ثانی کرے۔انہوں نے کہا امریکی فوجیوں کے آنے سے قبل سارا علاقہ پرامن تھا نہ توکوئي بمباری تھی نہ دہشتگردی تھی لیکن جب سے امریکی فوجی علاقے میں آے ہیں ہرطرح کی بدامنی شروع ہوچکی ہے۔ مظاہرین نے قبائلی علاقوں پر امریکہ کی ڈرون جارحیت کی مذمت کی۔ یادرہے پاکستانی عوام نے بارہا احتجاجی مظاہرے کرکے امریکی مداخلت اور ڈرون جارحیت کی مذمت کی ہے اور اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ امریکیوں کو ان جارحانہ اقدامات سے بازرکھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169