ابنا: الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عرب یونین کے سکریٹری جنرل نبیل العربی نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دینے کی حمایت کا اعلان کیا ہے انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں عرب لیگ نے فلسطینی حکومت کو تسلیم کرنے کیلئے اقوام متحدہ سے باضابطہ درخواست کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نبیل العربی نے کہا کہ ہم1967ء میں سرحدی معاہدے کے تحت فلسطینی حکومت کے قیام اور اسے تسلیم کرنے کیلئے اقوام متحدہ سے باضابطہ درخواست کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عرب لیگ اقوام متحدہ کی رکنیت کیلئے فلسطین کی کوششوں کی بھی مکمل حمایت کرتی ہے۔ عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ہماری تنظیم ایک مسودہ تیار کر رہی ہے جو اس سال ستمبر میں اقوام متحدہ کو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پیش کر دیا جائے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
14 جولائی 2011 - 19:30
News ID: 253632
عرب یونین کے سکریٹری جنرل نبیل العربی نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دینے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔