ابنا: امریکہ کے جدید وزیر جنگ لئون پانتا نے بے بنیاد دعوی کرتے ہوۓ کہا ہے کہ ایران عراق کے مسلح افراد کو اسلحہ فراہم کرتا ہے ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹیلی جنس نے مزید کہا ہے کہ امریکی حکام بتیس برسوں سے ایران کے خلاف الزامات لگا رہے ہیں اور وہ خود بھی اس بات کو اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ ان الزامات اور دھمکیوں سے وہ اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکیں گے۔ حیدر مصلحی نے مزید کہا کہ امریکی وزیر جنگ کے یہ بیانات ایسے وقت سامنے آۓ ہیں کہ جب اس ملک کے حکام خود اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دشمنی رکھنے والے گروہوں کی مدد کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ /169
12 جولائی 2011 - 19:30
News ID: 253273
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹیلی جنس حیدر مصلحی نے امریکی وزیر جنگ کے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہےکہ ایران امریکہ مخالف گروہوں کی مالی مدد کرتا ہے۔