11 جولائی 2011 - 19:30

عراق کے وزير اعظم اور صدر نے ملک کي تازہ ترين صورتحال پر ايک دوسرے سے تبادلہ خيال کيا ہے-

ابنا: عراقي ذرائع کے مطابق صدر جلال طالباني اور وزير اعظم نوري المالکي نے پير کي رات ملاقات کي اور مختلف شعبوں ميں ملکي صورتحال کا جائزہ ليا-سرکاري طور پرجاري ہونے والے بيان ميں کہا گيا ہے کہ اس ملاقات کا مقصد ملک کے اہم ترين معاملات کے بارے ميں اتفاق رائے پيدا کرنا ہے-

اس ملاقات ميں وفاقي حکومت کے قيام، امريکي فوجيوں کي موجودگي اور وزارت خانوں ميں اصلاحات پر عملدرآمد جيسے معاملات پر بھي غور خوص کيا گيا- بيان ميں کہا گيا ہے کہ تمام معاملات پر دونوں رہنماؤں کے درميان اتفاق رائے پايا گيا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169