ابنا: يمن کے اسپتالوں کے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دي ہے کہ يمن ميں انقلابيوں پرعبداللہ صالح کے فوجيوں کي فائرنگ ميں کم سے کم بارہ افراد ہلاک اور دوسو بيس سے زائد زخمي ہوگئے -
يہ ايسي حالت ميں ہے کہ اتوار کو بھي يمن کي صدارتي گارڈ فورس کے اراکين نے تعز ميں مظاہرين پر براہ راست فائرنگ کردي تھي جس ميں کم سے کم دو افراد جاں بحق اور گيارہ سے زائد زخمي ہوگئے تھے - يمن سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق عيني شاہدوں نے بتايا ہے کہ شہر تعز ميں، فوج سے الگ ہوکے انقلابيوں ميں شامل ہونے والے سابق فوجيوں کے ٹھکانوں پر صدارتي گارڈ کي گولہ باري ميں بھي بہت سے لوگ مارے گئے ہيں -
اسي اثناء ميں يمن کي حق پارٹي کے سربراہ نے کہا ہے کہ علي عبداللہ صالح پرعوام کے خلاف اس کے وحشيانہ جرائم پر بين الاقوامي فوجداري عدالت ميں مقدمہ چلنا چاہئے -۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169