ابنا: فرانس پريس کے مطابق مراکش کے طنجہ اور دارالبيضا نامي شہروں ميں ہزاروں لوگوں نے بيس فروري تحريک کي اپيل پر حکومت کے خلاف مظاہرے کئے - رپورٹ کے مطابق مظاہرين نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے اورحقيقي سياسي اصلاحات، جمہوريت کے قيام اور قومي دولت کي منصفانہ تقسيم کا مطالبہ کيا- رپورٹ کے مطابق مظاہرے کے دوران سيکورٹي اہلکاروں نے ايک انقلابي رہنما اسامہ الخليفي کو زدوکوب کيا جس کے بعد انہيں اسپتال ميں داخل کرانا پڑا- مراکش ميں يہ مظاہرے حکومت کے مد نظر اصلاحات پر ريفرنڈم کے دس دن بعد ہوئے ہيں - حکومت نے دعوي کيا ہے کہ اس نے جن اصلاحات کا اعلان کيا ہے اس کے حق ميں اٹھانوے فيصد ووٹ پڑے ہيں - حکومت کے مخالفين اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے حقيقي اصلاحات اور جمہوريت کا مطالبہ کررہے ہيں -۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169