ابنا: العالم کی رپورٹ کےمطابق بحرین کےانسانی حقوق کےمرکزکے سربراہ نبیل رجب نےآل خلیفہ کےاختلاف وتفرقہ ڈالنےکےمقصدکی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ بحرین کےعوام آل خلیفہ کی جانب سےمذاکرات کی پیشکش کوکوئی اہمیت دیئےبغیراس حکومت کاتختہ الٹنےتک اپنےمظاہروں اوردھرنوں کاسلسلہ جاری رکھیں گے۔
بحرین کےانسانی حقوق کےمرکزکےسربراہ نےکہاکہ کوئي بھی مذاکرات کامخالف نہيں ہےلیکن انقلابیوں اورحکومت کےدرمیان مذاکرات حقیقی اورسنجیدہ ہونےچاہیں۔ بحرین کےعوام چودہ فروری سےآل خلیفہ کےخلاف تحریک چلارہےہيں اورآل خلیفہ کےفوجی سعودی فوجیوں کی مدد سےبحرین کےعوام کوسرکوب کررہےہيں جس ميں اب تک دسیوں افراد شہید، ہزاروں زخمی اور گرفتار ہوچکے ہیں۔
ادھر اطلاعات ہیں کہ آل خلیفہ کے کارندے بیرونی ایجنٹوں کے ساتھ مل کر قومی فوٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کو وحشیانہ طریقے سے جسمانی ایذائيں پہنچارہےہیں۔ پریس ٹی وی کے مطابق گرفتار شدہ قومی فوٹبال کھلاڑیوں کےرشتہ داروں اور دوستوں نے انکشاف کیا ہےکہ ان قومی کھلاڑیوں کو مظاہرے کرنے کےجرم میں گرفتار کیا گيا ہے اور بری طرح جسمانی ایذائيں پہنچائي گئي ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق جسمانی ایذائيں پہنچانےوالے باہر سے آے تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169