ابنا: اتوارکےدن ہزاروں بحرینیوں نےآل خلیفہ کےنمائشی مذاکرات کےخلاف شہروں اوردیہی علاقوں میں مظاہرےکئےلیکن یہ پرامن مظاہرےسیکورٹی فورسزکےتشدد کاشکارہوگئے۔ جبکہ آل خلیفہ نےقومی مذاکرات نامی نشست کےذریعہ یہ ظاہرکرنےکی کوشش کی ہےکہ وہ بحرین کےموجودہ مسائل حل کرنےکی کوشش کررہی ہے۔بحرین کےپرامن مظاہرین پرسیکورٹی فورسزکےحملےنےایک بارپھرثابت کردیاکہ اس ملک کی حکومت نےصرف کچلنااورسرکوب کرناسیکھاہےاورمخالفین سےگفتگوکےپروپیگنڈےکےباوجود اس پرکچہ زیادہ یقین نہيں رکھتی بلکہ صرف موقع کی تلاش میں ہے۔الوفاق پارٹی سب سےبڑا اپوزیش گروہ ہےجس نےمذاکرات میں شرکت کی ہے۔سنیچرکےدن شہرمنامہ میں قومی مذاکرات کی پہلی نشست کےبعدالوفاق پارٹی نےاسےصرف ایک میہمانی سےتعبیرکیااورتاکیدکی کہ آل خلیفہ حکومت بحران کےحل کی فکرمیں نہيں ہے۔ اورثبوت وشواہدبھی اس بات کی تصدیق کرتےہيں۔ اس وقت بحرین کی اکثراہم سیاسی شخصیتیں جیل میں ہیں اوران پرشدیدتشدد کیاجارہاہے۔سرکاری ملازمین مظاہروں میں شرکت کےجرم میں نوکریوں سےنکال دیئےگئےہيں اورگرفتارکرلیےگئےہيں۔دسیوں ڈاکٹروں، نرسوں اورہسپتال کےعملے کو مظاہروں میں شرکت کےجرم میں گرفتاریاقیدکرلیاگیاہے۔ان حالات میں یہ سوال پیداہوتاہےکہ آل خلیفہ کی قومی مذاکرات کی بات کےکیامعنی ہيں؟بالخصوص یہ کہ قومی مذاکرات کی پہلی نشست کےبعد، سیکورٹی فورسس نےمظاہرین پرآنسوگیس کےگولےپھینکےاورفائرنگ کی اوربہت سےمظاہرین کوزخمی کردیا۔دلچسپ بات یہ ہےکہ منامہ میں قومی مذاکرات کی نشست کےپہلےدن بحرین کےسیاسی نظام میں کسی طرح کی اصلاح یاتبدیلی کےطریقہ کارکی جانب کوئی اشارہ کئےبغیرحکومت آل خلیفہ کےنمائندے، اورقومی مذاکرات اجلاس کےسربراہ نےپرامن مظاہروں میں شرکت کرنےوالےجوانوں اورمخالفین کی سرزنش کی ۔اسی رویےکےپیش نظربحرین کےعوام قومی مذاکرات کوعالمی رائےعامہ میں آل خلیفہ کی شبیہ بہتربنانےکاایک ہتھکنڈہ قراردیاہے۔ اتوارکےدن ہونےوالےمذاکرات میں بھی مخالفین نےبیک آواز ہوکرنعرہ لگایاکہ تمھارےمذاکرات جھوٹ ہیں۔اس کےساتھ ہی بحرینی انقلابیوں نےتاکیدکی کہ ایسےعالم میں کہ جب فوجی عدالت میں عام شہریوں پرمقدمہ چل رہاہے،مذاکرات کےلئےآل خلیفہ کی دعوت ایک عبث قدم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169