3 جولائی 2011 - 19:30

غزہ کے لئے بین الاقوامی امدادی کاروان آزادی دو یونان سے غزہ کی طرف روانہ ہو گیا ہے ۔

ابنا: یونان کی حکومت نے اس کاروان میں شامل امریکی جہاز کو روک لیا ہے تاہم بقیہ دس جہاز غزہ کی طرف روانہ ہو چکے ہیں۔یاد رہے کہ یونان نے صہیونی ریاست کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے جمعہ کے دن کاروان آزادی دو کو روک لیا تھا اور یونانی حکام نے امریکی جہاز کے کپتان کو گرفتار کر لیا ہے۔صہیونی ریاست نے ایک بار پھر اپنی درندگي اور وحشی پن کا ثبوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کاروان آزادی دو کو غزہ آنے کی اجازت نہیں دے گي۔دوسری طرف امریکہ کے ایک آزاد ضمیر اور صلح پسند شہری نے کہا ہے کہ غزہ کے لئے امدادی کارواں کے حوالے سے ایتھنز پر امریکہ نے شدید دباؤ ڈالا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا امریکہ نے صہیونی ریاست  کے مفادات کی خاطر ایتھنز کو مجبور کر رکھا ہے۔ادھر غزہ پٹی میں حالات اس قدر بحرانی ہوگئے ہیں کہ چار فریقی گروہ نے بھی ایک بیان جاری کر کے غزہ کے حالات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ چار فریقی گروہ نوبرس قبل میڈریڈ میں قائم کیا گیا تھا اس میں اقوام متحدہ امریکہ روس اور یورپی یونین شامل ہيں۔ فلسطین کے تعلق سے قائم کئے گئے تمام اداروں کی طرح یہ بھی صہیونی ریاست کا ہی حامی اور امریکہ کا آلہ کار گروہ ہے۔یاد رہے کہ غزہ میں پندرہ لاکھ انسان چار برسوں سے صہیونی ریاست کے شدید ترین محاصرے میں زندگي گذار رہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169