ابنا: سعیدجلیلی نے کہا کہ مصرکے اخبار الاہرام کےساتھ گفتگو میں کہا کہ ایران اور مصر ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے رکن ہیں اور دونون ممالک پرامن ایٹمی انرجی کے استعمال اور ایٹمی ہتھیاروں کی مخالفت میں مشترکہ نظریات رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تہران پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی اور تجربوں اور علمی و سائنسی تبادلوں کے لئے مصر سے آئي اے ای اے کے دائرہ کار میں تعاون کرنے کو تیار ہے۔ جلیلی نے کہا کہ عرب قوموں کےانقلاب ، اسلامی بیداری کا فطری نتیجہ ہے جو خود مختاری کی خواہاں ہے۔ سعید جلیلی نے شام اور بحرین کے تعلق سے ایران کے مواقف کو متضاد قرار دئےجانے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بحرین کے تعلق سے ایران کا موقف تیونس لیبیا اور مصر کے بارے میں موقف کی طرح ہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169