ابنا: سیف الوشلی نے العالم سے گفتگومیں امریکہ اور سعودی عرب کے مخاصمانہ مواقف کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہاکہ ان ملکوں کے سفرا بھی یمن کے معاملات میں مداخلت کررہےہیں۔ انہوں نے کہا یمن کے عوام کو صرف علی عبداللہ صالح کی حکومت کا سامنا نہيں ہے بلکہ انہیں امریکہ اور سعودی عرب کابھی مقابلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ڈکٹیٹر علی عبداللہ صالح کی حمایت کرکے نیز اسکے جرائم پر خاموشی اختیارکرکے ایک بارپھر یمن پر تسلط جمانے کا ارادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن کی قوم کا انقلاب اپنے ملک کو سعودی عرب اور امریکہ کے تسلط سے نکالنے کی کوشش کررہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز