9 جون 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران میں ای سی او تعاون تنظیم کے وزرا ماحولیات کا چوتھا اجلاس اختتام پذیر ہوگيا۔

ابنا: اس اجلاس میں ایران، قرقیزستان اور تاجکستان کے درمیان تعاون کی مفاہمتی دستاویزات پر دستخط ہوئے ہیں۔ اس اجلاس میں ایران پاکستان اور افغانستان کے مابین بھی مفاہمتی دستاویزات پر دستخط ہوئے جن کی رو سے تینوں ملکوں نے ماحولیات کے تعلق سے معلومات کا تبادلہ کرنے پراتفاق کیا ہے۔اس اجلاس میں ای سی او کے رکن ملکوں نے ماحول دوست ٹیکنالوجی استعمال کرنے، شہروں اور دیہی علاقوں کے ماحولیات کو بہتر بنانے، صحرائي علاقوں میں اضافے اور جنگلوں کی تباہی کی روک تھام، ماحولیات کے بارے میں مآخذ کے درجے والی کتابوں کی تیاری ، زمین کی خرابی کا سد باب کرنے، سمندری ماحولیات اور ایکو سسٹم کی حفاظت جیسے مسائل پر غور کیا گيا۔ای سی او تنظیم میں اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان، جمہوریہ آذربائجان، قزاقستان، قرقیزستان، ترکی، ازبکستان، ترکمنستان، شامل ہیں۔ یہ کانفرنس جمعرات کو تہران میں شروع ہوئي تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت