ابنا: علی سعیدی نے ایران کے شمال مشرقی علاقے شہرگرگان میں امام خمینی کی بائيسویں برسی کے اجتماع میں کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب دورحاضر کا کامیاب ترین انقلاب ہے ۔یادرہے دورحاضر میں فرانس روس اور الجزائر میں انقلاب آئےہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب اسلامی حکومت کا سبب بنا اور اسی اساس اور بنیادوں پر اسے بڑے بڑے بحرانوں کا سامنا کرنا پڑا جو اس سے کامیابی سے سرکرلئےہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی بقا اور پائداری کے دواسباب ہیں جو قیادت اور مکتب سے عبارت ہیں۔ انہوں نےکہا کہ اسلامی معاشرےمیں قیادت کا کردار بنیادی اور نہایت اہم ہے جبکہ امام خمینی کا مکتب اسلامی حکومت کی بقاکا بنیادی راز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز