27 مئی 2011 - 19:30

یمن میں حاشد قبیلے کی فیڈریشن کے سربراہ نے کہا ہےکہ اگر خلیج فارس تعاون کونسل کی تجویز نہ ہوتی تو علی عبداللہ صالح مہینوں قبل استعفی دے چکےہوتے۔

ابنا: شیخ صادق نورالدین نے صدر علی عبداللہ صالح کو موجودہ بحران کا ذمہ دار قراردیا اور کہا کہ یمنی عوام کا احتجاج علی عبداللہ صالح کی برطرفی کے بعد ہی ختم ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا اگر خليج فارس تعاون کونسل کی تجویز نہ ہوتی تو علی عبداللہ صالح بہت پہلے استعفی دے چکے ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ انقلابیوں کا سب سے اہم مطالبہ یہی ہے کہ صدر عبداللہ صالح استعفی دیں اور حکومت سے کنارہ کشی کر لیں کیونکہ جو اپنے ہی عوام کا قتل عام کرتا ہے اسکی قانونی حیثیت ختم ہوجاتی ہے۔یمن میں انقلابیوں کا کہنا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کی تجویز علی عبداللہ صالح کی حکومت بچانے اور ان کے قریبی افراد کو حکومت میں لا نے کےلئے ہے۔ادھر ہندوستان کی حکومت نے اپنے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وا یمن سے واپس چلے آئيں۔ ہندوستانی حکومت کےبیان میں آیا ہے کہ ہندوستانی شہری اس وقت تک اپنےگھروں سے باہر نہ نکلیں جب تک یمن سے واپسی کا امکان فراہم نہ ہوجائے۔