27 مئی 2011 - 19:30

کویت میں ہزاروں نوجوانوں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ہے جس میں کویت کے وزير اعظم کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: کویت میں ہزاروں نوجوانوں نے سخت سیکورٹی کے باوجود شدید احتجا ج کیا اوروزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔،دارالحکومت کویت سٹی کے مرکزی علاقے صفات میں سیکڑوں پولیس اہلکار اور ایلیٹ اسپیشل فورسز تعینات کی گئی تھی۔ لیکن مظاہرین پر امن طور پروہاں سے گزر گئے جو آزادی،آزادی اور عوامی حکومت کے نعرے لگا رہے تھے ۔ عرب ممالک میں عوامی لہر کا سلسلہ جاری ہے تیونس اور مصر میں عوامی لہر کسی حد تک کامیاب ہوگئی ہے اور وہاں کے ڈکٹیٹر حکومت سے الگ ہوگئے ہیں لیکن بحرین، یمن، لیبیا ، اردن ،سعودی عرب میں عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کویت میں بھی عوامی احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169