25 مئی 2011 - 12:40

وائس آف امریکہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ افغان طالبان کے مفرور رہنما ملا محمد عمر کی پاکستان میں موجودگی اور ہلاکت کی اطلاعات ’’سوچے سمجھے انداز میں پھیلائی جانے والی افواہیں‘‘ ہیں۔

ابنا: کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں رحمٰن ملک کا کہنا تھا کہ ’’نا ہمارے ہاں نیٹو کا کوئی ایکشن ہوا ہے نا ملا عمر کی ہمیں یہاں کوئی (موجودگی کی اطلاع ہے) لیکن جہاں تک میری معلومات ہیں طالبان نے اس (خبر) کی تردید کی ہے اور افغان انٹیلی جنس نے بھی کہا ہے کہ یہ بات ٹھیک نہیں ہے۔“

افغانستان کے ایک نجی ٹی وی ’طلوع‘ نے پیر کو نشر کی گئی اپنی ایک خبر میں دعویٰ کیا ہے کہ ملا عمر نیٹو فوج کے حملے میں دو روز قبل اُس وقت مارا گیا جب وہ کوئٹہ سے شمالی وزیرستان کی طرف جا رہا تھا۔

طالبان عسکریت پسندوں نے فوری طور پر میڈیا کو جاری کیے گئے ایک بیان میں ان اطلاعات کو من گھڑت اور پراپیگنڈہ قرار دے کر مسترد کر دیا اور کہا کہ ملا عمر زندہ اور افغانستان میں ہی موجود ہے۔

افغانستان کے طلوع ٹی وی پر ملا عمر کی ہلاکت کی خبر افغان انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے نشر کی گئی جس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سابق سربراہ حمید گل طالبان لیڈر کو کوئٹہ سے وزیرستان جانے میں مدد کررہے تھے۔ لیکن مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمید گل نے ان اطلاعات کو مضحکہ خیز قرار دیا۔

بشکریہ از عالمی اخبار

۔۔۔۔۔۔۔۔
دریں اثناء اسلام ٹائمز نامی ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ گویا ملا عمر پاراچنار پر دہشت گردوں کے تازہ حملے کی قیادت کرتے ہوئے شیعہ مدافعین کے ہاتھوں مارے گئے ہیں۔
اسلام ٹائمز نے لکھا:
"ایک اعلٰی انٹیلیجنس اہلکار نے اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے کے شرط پر بتایا کہ ملا عمر جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات طوری قبیلے کے ساتھ جھڑپ میں اس وقت ہلاک ہو گئے تھے، جب وہ وزیرستان سے آنے والے طالبان لشکر سمیت صدہ سے متصل شیعہ گاؤں بالش خیل پر حملے کی قیادت کر رہے تھے۔
وزیرستان سے کرم آنے والے ملا عمر کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق طالبان کمانڈر ملا عمر کرم ایجنسی کے لوئر کرم صدہ کے مقام پر ہلاک ہو گئے ہیں"۔
بہر صورت:
اصل صورت حال طویل عرصے تک چھپائی نہیں جاسکتی۔
مثال: اسامہ کے بارے میں مشھور ہے کہ سات آٹھ سال قبل امریکیوں کے قبضے میں ہی تھے کہ بیمار ہوکر انتقال کرگئے یا ڈاکٹر احمدی نژاد کے مطابق انہیں بیمار کیا گیا اور پھر قتل کیا گیا اور پھر حال ہی میں اسامہ کی موت کا اعلان کرنے سے دو تین روز قبل سعودی امیرالبحر کے دورہ بلتستان پر بعض لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا اور جب اسامہ بن لادن کی موت کا اعلان ہوگیا تو حیرت زدہ حلقوں نے حقیقت کے ادراک کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ در حقیقت گلیشیئرز سے اسامہ کی لاش ایبٹ آباد منتقل کرنے پر مأمور تھے چنانچہ ان کی واپسی کی کم ہی لوگوں کو خبر مل سکی کیونکہ ان کا آنا اہم تھا اور نہ ہی جانا بلکہ اہم تو اسامہ کی لاش کا حصول تھا جو بظاہر سعودی اہلکاروں نے ہی امریکیوں کی ہدایت پر شمالی پہاڑوں میں خاص بیرونی عناصر کے پاس رکھوائی تھی...
چنانچہ ملاعمر اگر واقعی مرگئے ہوں تو ان کی لاش کسی دن باہر آ ہی جائے گی دیر صرف اس بات کی ہے کہ پاراچناریوں کی جان و مال پر لری جانے والی اس امریکہ اور پاکستان کی نیابتی لڑائی (پراکسی وار) کے اس فریق کے مفادات ان کی موت کے اعلان کا تقاضا کریں جس نے اس کی لاش "گلیشئیر" یا کسی سرد خانے میں رکھوائی ہو۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔'
 /110
 - طالبان کے باپ سے ملاقات کے بعد ملا عمر لاپتہ// آئی ایس آئی کی خفیہ کارروائی

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت