15 مئی 2011 - 19:30

ارض فلسطین پر صہیونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کو ترسٹھ برس گذرنے پر فلسطین کے حامیوں نے وہائٹ ہاوس کے سامنے اجتماع کرکے امریکہ کی جانب سےصہیونی حکومت کی حمایت کی مذمت کی ہے۔ مظاہرین نے فلسطین کے پرچم اٹھارکھے تھے ۔

ابنا:   اس مظاہرے میں صہیونی حکومت کے مخالف ایک یہودی مذھبی لیڈر نے ارنا سے گفتگو میں کہا کہ ہم بنیادی طور سے امریکی حکومت پراعتراض کررہےہیں جو صہیونی حکومت کی حمایتوں سے اس غاصب حکومت کے جرائم کوجاری رکھے ہوئے ہے۔ وہائٹ ہاوس کے سامنے احتجاج کرنے والے افراد نے سرزمیں فلسطین کی آزادی اور فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی پرتاکید کی اور کہا کہ یہ کم از کم مطالبات ہیں۔ مظاہرین نے مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی پرعالمی برادری کی توجہ اور غزہ میں صہیونی حکومت کے انسانیت سوز جرائم کے بارےمیں گولڈ اسٹون رپورٹ پرجلد از جلد عمل درآمد پرتاکید کی۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ وہ اگلے ہفتے بھی صہیونی وزیراعظم کے دورہ واشنگٹن کے خلاف مظاہرے کریں گے۔ ادھر لندن میں بھی فلسطین کے حامیوں نے صہیونی حکومت کے سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے فلسطین پر صہیونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کی مذمت کی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169