13 مئی 2011 - 19:30

لیبیا کے ڈکٹیٹر قذافی نے کہا ہے کہ غیر ملکی فوجی اس کو نقصان نہیں پہنچاسکتے ہیں۔

ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کے ٹی وی نے گزشتہ شب قذافی کی ایک ریکارڈ شدہ آڈیو ٹیپ نشر کی ۔ اس آڈیو ٹیپ میں قذافی نے اپنے حامیوں کو یقین دلایا کہ وہ زندہ ہے اور غیر ملکی فوجی اسے کوئي نقصان نہیں پہنچا سکتے ہیں۔ قذافی نے اپنی رہائشگاہ باب العزیزیہ پر نیٹو کے میزائل حملوں پر تنقید کرتے ہوۓ کہا کہ اس صلیبی بزدلانہ حملے میں تین نامہ نگار مارے گۓ ہیں لیکن ان کو جان لینا چاہۓ کہ میں ایسی جگہ ہوں جہاں غیر ملکی فوجی کبھی بھی مجھ تک نہیں پہنچ سکتے ۔ڈکٹیٹر قذافی کے بیانات ایسی حالت میں نشر کۓ گۓ ہیں کہ جب ان حملوں میں اس کے زندہ بچ جانے کے بارے میں بہت سے ابہامات پاۓ جاتے ہیں۔ لیبیا کے عوام نے ‍ قذافی کی حکومت کے خلاف فروری کے وسط سے مظاہروں کا آغاز کیا ہے اور قذافی عالمی دباؤ اور نیٹو کے حملوں کے باوجود حکومت چھوڑنے کے لۓ تیار نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز

 بحرین میں مظالم روکنے کےلئے صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت