9 مئی 2011 - 19:30

اہل بیت عالمی کونسل نے ایک بیان میں بحرینی حکومت کےجرائم کی مذمت کی ہے۔

ابنا: العالم کی رپورٹ کے مطابق اس بیان میں کہا گيا ہے کہ بحرین کی حکومت نے علماۓ دین، سیاسی رہنماوں اور انقلابی نوجوانوں کو گرفتار کرکے اپنی اسلام دشمنی اور آمرانہ ماہیت آشکار کردی ہے۔اھل بیت عالمی کونسل کے بیان میں ان انسانیت مخالف اقدامات کی مذمت کرتےہوئےکہا گيا ہےکہ تمام سیاسی قیدیوں بالخصوص علماء اور انقلابی رہنماوں کی حفاظت کی ذمہ داری بحرینی حکومت اور جارح سعودی فوجیوں پر عائد ہوتی ہے۔اھل بیت عالمی کونسل نے تمام انسانی حقوق تنظیموں بالخصوص اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل اور اسلامی کانفرنس تنظیم سے مطالبہ کیا ہےکہ جلد از جلد موثر اقدامات کرکے آل خلیفہ اور آل سعود کے انسانیت سوز جرائم کی روک تھام کریں اور تاکہ ملت مظلوم بحرین کے مطالبات پورے ہو سکیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169