7 مئی 2011 - 19:30

پاکستان کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنما چودھری نثار علی نے کہا کہ اگر صدر زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گيلانی ایبٹ آباد میں امریکی فوجی آپریشن کے بارے میں وضاحت پیش نہیں کر سکتے ہیں تو استعفی دے دیں۔

ابنا: چودھری نثار علی نے کہا کہ پاکستان میں اسامہ لادن کےخلاف امریکی کاروائي سے اسلام آباد کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے اور ملک کے سول اور فوجی حکام کے سرشرمندگي سے جھک گئےہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں پاکستانی حکام کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوۓ کہا کہ امریکہ کے اس آپریشن کے بعد پاکستانی عوام میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں پر اپنے فرائض سے غفلت برتنے کا بھی الزام لگایا ۔ اس سے قبل پاکستان کے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے استعفوں کا مطالبہ کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169