ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران براڈکاسٹنگ کے ادارے سے وابستہ "سحر اردو ٹی وی چینل" کے ڈائریکٹر داؤد اسکندری نے اردو ٹی وی چینل کے گيارہویں یوم تاسیس کے موقع پر کہا کہ 22 مئي سے اردو ٹی کی نشریات میں مزید چار گھنٹوں کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو سے شروع ہونگي۔
یہ نشریات تہران کے مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے سے نوبجے تک دیکھی جاسکتی ہیں۔ داؤد اسکندری نے کہا کہ اردو ٹی وی چینل سے نہایت اہم پروگرام نشر کئےجائيں گے اور انشاء اللہ مستقبل قریب میں اردو ٹی وی کی نشریات چوبیس گھنٹے کی کردی جائيں گي۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110