1 مئی 2011 - 19:30

عرب اوراسلامی ملکوں میں قدس کی طرف پیش قدمی کے اعلان عام کے بعد مصر کی فوج الرٹ ہوگئي ہے۔

ابنا: یہ اعلان قدس شریف پر صیہونی حکومت کے قبضے کو ترسٹھ برس گذرنے پرکیا گيا ہے۔ یاد رہے کہ مصر کی قومی اور اسلامی تنظیموں نے قدس شریف کی طرف جانے کا ارادہ رکھنے والوں کا نام لکھنے کا اعلان کیا ہے یہ لوگ غزہ کی سرحد سے قدس شریف کی طرف مارچ کریں گے۔ یاد رہے کہ لبنان اور اردن کے عوام نے بھی قدس کی طرف جانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ مصر کی فوج نے صحرائےسینا میں سکیورٹی کے انتظامات کئے ہیں۔ صیہونی حکومت کے لئے گيس پائپ لائن العریش بندرگاہ سے گذرتی ہے۔ اس پائپ لائن پراب تک تین مرتبہ حملے ہو چکے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169