ابنا: قومی کار کا نام دنا ہے اور اسکی تقریب رونمائي میں وزیر صنعت و معدنیات نے بھی شرکت کی۔ دنا کار پوری طرح سے ایرانی ماہرین نے تیار کی ہے۔ یہ گاڑی ماحولیات کے یورو فور معیارات اور ملک کے پچپن معیاروں کے مطابق بنائي گئي ہے۔ اس کار کی خصوصیت یہ ہےکہ اس کی قیمت بہت کم ہے لیکن ساری ماڈرن سہولیتیں موجود ہیں۔ اس کار کی ڈیزائننگ اس طرح کی گئي ہےکہ اگر آگے اور پہلووں سے کوئي حادثہ پیش آتا ہےتو کم سے کم نقصان ہو۔ اس میں ایر بیگ بھی ہے جس سے ڈرائيور اور اگلی سیٹ کے مسافر کی حفاظت ہوتی ہے۔ دنا قومی کار میں آٹو میٹک ایر کنڈیشننگ سسٹم بھی لگا ہے اور اس میں ملٹی پلکس الکٹرانیک سسٹم بھی ہے ۔ اس کار کو سٹیلائٹ نیوگيشن سسٹم سے بھی متصل کیا جاسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110