11 اپریل 2011 - 19:30

قطیف کے عوام نے مظاہرہ کرکے بحرین کے عوام کی حمایت اور بحرین میں سعودی فوجی مداخلت نیز منامہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی مذمت کی ہے۔

ابنا: العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر قطیف کے عوام نے مظاہرہ کرکے بحرین کے عوام کی حمایت اور بحرین میں سعودی فوجی مداخلت نیز منامہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی مذمت کی ہے۔مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایسے پلےکارڈ اٹھائے ہوئے تھےجن پر لکھا ہوا تھا کہ بحرین میں سعودی فوج کی موجودگی اس ملک پر براہ راست سعودی قبضہ ہے۔واضح رہے کہ بحرین کے عوام کی انقلابی تحریک چودہ فروری سےشروع ہوئی ہے۔انقلابیوں سے بحرینی اور سعودی فوجیوں کی جھڑپوں میں اب تک اٹھائیس افراد شہید اور سینکڑوں اسیر اور دسیوں لاپتہ ہوگئے ہيں۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110