ابنا: پریس ٹی وی کے مطابق قذافی کی فوج نے گذشتہ کئی ہفتوں سے مصراتہ کا محاصرہ کررکھا ہے اس شہر پر میزائیل برسا رہے ہيں نیٹو کے جنگی طیاروں نے بھی سنیچر کو اس شہر کے قریب قذافی کی فوج کے ٹھکانوں پرحملے کئے تھے اس درمیان لیبیا کے انقلابیوں کا کہنا ہے کہ نیٹو کی فوج قذافی کے فوجی ٹھکانوں کو سنجيدگی سے نشانہ نہیں بنارہی ہے لیبیا کے انقلابیوں کا کہنا ہے کہ نیٹو کے طیارے زیادہ تر نمائشی پروازیں انجام دے رہے ہيں یہ ابھی اطلاعات ہيں کہ قذافی کی فوج نے اجدابیا شہر کے قریب انقلابیوں کے ٹھکانوں پر شدید حملے کئے ہيں جس کی وجہ سے انقلابیوں کواپنے ٹھکانوں سے پیچھے ہٹنا پڑا ہے انقلابیوں کا کہنا ہے کہ اگر نیٹو نے اپنا مشن صحیح طریقے سے انجام نہ دیا تو وہ سلامتی کونسل میں شکایت کریں گے اور نیٹو کے مشن کو روکے جانے کا مطالبہ کریں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
10 اپریل 2011 - 19:30
News ID: 236103
لیبیا کے شہر مصراتہ میں انقلابیوں اور ڈکٹیٹر قذافی کی فوج کے درمیان تازہ لڑائی میں آٹھ افراد مارے گئے ہيں جبکہ متعدد لوگ زخمی ہوئے ہيں۔