3 اپریل 2011 - 19:30

امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کی جانب سے عام شہریوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کے لرزہ خیزانکشافات کے بعد معافی مانگ لی۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق ایک امریکی میگزین میں امریکی فوجیوں کی جانب سے ڈیتھ اسکواڈ کی تشکیل اور ان کے ہاتھوں نہتے افغان شہریوں کے سفاکانہ قتل کی لرزہ خیز داستان کی اشاعت نے پینٹاگون کو شرمندگی سے دوچار کر دیا ہے۔ میگزین میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کس طرح امریکی فوجیوں نے ایک 15 افغان بچے کی انگلیاں کاٹ دیں اور انہیں بطور ٹرافی محفوظ کر لیا جبکہ مختلف افغان شہریوں کو ہلاک کرنے کے بعد ان کے جسمانی اعضاء بطور ٹرافی محفوظ کرنے جیسی شرمناک حرکات کی گئیں۔ فوجی حکام کے مطابق افغان شہریوں کے ساتھ ہونے والے غیر انسانی سلوک کی تصاویر کی اشاعت نے ان کی ساکھ کو شدید دھچکا پہنچایا ہے اور انہیں جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110