اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی - ابنا - کی رپورٹ کے مطابق انقلابیوں کی عبوری قومی کونسل کے رہنما محمود جبرئیل نے کہا ہے کہ انھیں اب بیرونی مدد کی مزید ضرورت نہيں ہے۔ بن غازی میں انقلابیوں کے ترجمان شمس الدین عبدالمولا نے صحافیوں کو بتایا کہ اجدابیا پران کا مکمل کنٹرول ہے۔اجدابیا کے اسپتال میں اکیس فوجیوں کی لاشیں لائی گئي ہیں جبکہ کئی لاشیں صحرا میں پڑی ہوئی ہیں۔ قومی عبوری کونسل کے رہنما محمود جبرئیل نے فرانسیسی صدر نیکولا سرکوزی کو خط میں لکھا ہے کہ اب انھیں بیرونی مدد کی ضرورت نہيں ہے اورآئندہ جنگ وہ اپنےطریقےسے جیتیں گے۔فرانس کی فوج نےاعلان کیا ہےکہ اس نے لیبیاکے پانچ جنگی طیارے اوردو ہیلی کاپٹروں مارگرائے ہیں۔فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے جنگی طیاروں نے لیبیا کے کم سے کم پانچ جنگی جہازوں اوردو ہیلی کاپٹروں کو مارگرایا ہے جو مصراتہ پر بمباری کی تیاری کررہے تھے۔اجدابیا اور بریقہ تیل کی پیداوار کے حوالے سے دو اہم شہر ہيں۔ انقلابی عوام کرنل قذافی کے آبائی شہر کی جانب بھی پیشقدمی کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لیبیا کے مغرب نواز ڈکٹیٹر صدر معمر قذافی کو سخت ہزیمت کا سامنا ہے اور مغربی ممالک نے قذافی کو جو جنگی ساز و سامان فراہم کیا تھا اس میں سے اکثر کو تباہ کردیا گيا ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ قذافی اگر اقتدار سے چپکے نہ رہتے تو تیسرے اسلامی ملک کو مغربی جارحیت کا سامنا نہ کرنا پڑتا اور لیبیائی عوام اتنے بڑے نقصانات نہ اٹھاتے۔واضح رہے کہ امریکہ اب بھی یمن، اردن، سعودی عرب اور بحرین کے عرب ڈکٹیٹروں کی حمایت کررہا ہے اور مذکورہ ممالک میں عوامی مظآہروں کو سختی کے ساتھ کچلا جارہا ہے۔بشکریہ از مہر نیوز و ریڈیو تہران
26 مارچ 2011 - 19:30
News ID: 233570
لیبیامیں انقلابیوں نےدواہم شہروں اجدابیا اوربریقہ پردوبارہ قبضے کے بعد شہرعقیلہ کی جانب پیشقدمی شروع کردی ہے۔