ابنا: یمن کی حکمراں جماعت سی پی جی نے علی عبداللہ صالح کے مستعفی ہونے کے بارے میں عوامی مطالبات کوغیر قابل قبول قراردیتے ہوئے کہا کہ ملک میں مظاہروں کی ذمہ دار اسلام پسند پارٹی الصلاح ہے۔ حکمراں جماعت نے علی عبداللہ صالح کی صدارت میں ہونےوالے اپنے اجلاس میں مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے اس بات کا دعوی کیا کہ یمن میں صدر علی عبداللہ صالح ابھی بھی مقبول ہيں واضح رہے کہ یمن میں گذشتہ جنوری سے حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں جن میں اب تک دسیوں افراد ہلاک اور سیکڑوں دیگر زخمی ہوچکے ہيں۔علی عبداللہ صالح گذشتہ بتیس برسوں سے یمن میں حکومت پر قابض ہیں۔۔۔۔۔۔/110
26 مارچ 2011 - 19:30
News ID: 233411
یمن کی حکمراں جماعت نے کہا ہے کہ صدر علی عبداللہ صالح اپنے عہدے سے استعفاء نہيں دیں گے۔