17 مارچ 2011 - 20:30

حوزہ علمیہ قم کے اساتذہ کی تنظیم جامعۃ المدرسین نے ایک بیان جاری کرکے بحرین کے عوام کی قیام کی حمایت کی ہے اور عالمی برادری سے کہا ہےکہ بحرین میں جاری ظلم وستم پراپنی خاموشی توڑیں۔

ابنا: انھوں نے سعودی عرب پر تنقید کرتےہوئے کہا کہ سعودی فوج کو پچاس برسوں قبل اپنی بندوقوں کا رخ صہیونی ریاست کی طرف کرکے قدس کا دفاع کرنا چاہیے تھا۔ اطلاعات کے مطابق بحرین میں سعودی فوجیوں نے نہایت گھناونے مظالم ڈھائےہیں۔ ادھر حوزہ علمیہ نجف اشرف نے اپنے ایک بیان بحرینی عوام کے خلاف سعودی عرب متحدہ عرب امارات اور بحرین کی فوجوں کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کی ہے نجف اشرف کے حوزہ علمیہ کے بیان میں بحرینی عوام کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے حکومت بحرین کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر عوام کا قتل عام بندکرے اور ان کے مطالبات پر توجہ دےدوسری طرف بحرین کی حکومت نے چھ سیاسی لیڈروں کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار شدگان میں درج ذیل راہنما شامل ہیں:

الوفاق کے رکن خلیل مرزوق،

ابراہیم شریف،

عبدالوہاب حسین، حسن الحداد،

حسن مشیمع،

عبدالھادی المخوضر اور

عبدالجلیل السنکیس

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110