ابنا: اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق فاضل عباس نے کہا ہے کہ اب مذاکرات کے لئے حالات بالکل مناسب نہیں ہیں اور ملک کی صورت حال پہلے سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہوگئی ہے اور جب حالات مناسب تھے تو مخالفین نے مذاکرات کے لئے اپنی شرائط آل خلیفہ خاندان کے ولیعہد کو پیش کردی تھیں لیکن ولیعہد کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔ انھوں نے کہا کہ بحرین کے فرمانروا خاندان کو اندرونی اختلافات کا سامنا ہے۔انھوں نے کہا کہ بیرونی افواج کی مداخلت سے معلوم ہوتا ہے کہ حالات مذاکرات کی طرف نہیں جارہے ہیں کیونکہ آل خلیفہ خاندان بیرونی افواج سے مدد لے کر عوام کو کچلنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ عباس فاضل نے بحرینی پولیس اور بیرونی کرائے کے ایجنٹوں اور غنڈوں کے بھیس میں سرکاری کمانڈوز کی طرف سے نہتے عوام پر وحشیانہ حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی وزیر جنگ رابرٹ گیٹس کے دورہ بحرین کے بعد ان واقعات سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکی آل خلیفہ خاندان کے ساتھ مل کر بحرینی عوام کے مد مقابل متحد ہوگئے ہیں۔یادرہے کہ رابرٹ گیٹس کے دورہ بحرین کے بعد سے امریکی انسان دوستی کے نئے مظاہرے سامنے آرہے ہیں اور پر امن مظاہرین کو بدمعاشوں اور غنڈوں کے حملوں سمیت پولیس کی طرف سے نہایت وحشیانہ حملوں کا سامنا ہے اور اب تو آل خلیفہ خاندان نے نہتی عوام کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے بیرونی افواج کو بھی بلا لیا ہے جس سے اگر چہ حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں لیکن آل خلیفہ خاندان کو مزید اس ملک میں رہنے کی گنجائش باقی نہیں رہتی اور اب وہ نہ صرف حکومت نہیں کرسکیں گے بلکہ اس ملک میں عام شہریوں کی مانند بھی زندگی بسر نہیں کرسکیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110