ابنا: پولیس کے مطابق کورنگی میں ڈیڑھ نمبر کے قریب مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے جماعت اہلسنت کے مقامی رہنما محمود شاہ کو شدید زخمی کردیاجنھیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔رابطہ کرنے پر پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے تاہم تحقیقات شروع کردی گئی ہیں،واقعہ پر اہلسنت مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور واقعے کی مذمت کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملوث ملزمان کو فوری گرفتارکر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے،رات گئے نیو کراچی کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں سیاسی جماعت سے وابستہ اور بزرگ کمیٹی کے رکن ولی محمد قادری بھی زخمی ہوگئے،واقعے کے بعد مشتعل افراد نے نیو کراچی کے علاقے میں واقع گوداہرا کیمپ کے قریب روٹ نمبر ڈبلیو 11 کی مسافر بس کو نذر آتش کردیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110