5 مارچ 2011 - 20:30

افغانستان میں امریکہ کی موجودگی ،تشدد اورمنشیات کی پیداوارمیں کئی گنااضافےکی باعث ہوئي ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان رامین مہمان پرست نےافغانستان میں نیٹوکےکمانڈرکی جانب سے ایران پرافغان باغیوں کومسلح کرنےکےالزام کوسفید جھوٹ قراردیتےہوئےکہاکہ افغانستان میں امریکہ کی قیادت میں مغرب کی فوجی موجودگی کےباعث ایک تواس ملک میں تشدد اورانتہاپسندقوتوں کی واپسی ہوئي ہے اوردوسرےمنشیات کی پیداوار اور اس کی ٹرانزٹ میں دسیوں برابراضافہ ہواہے۔
وزارت خارجہ کےترجمان مہمان پرست نےکہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشتگردی اورمنشیات کےخلاف جنگ کاعلمبردارہے اورافغانستان میں دہشتگرد گروہوں کےساتھ امریکی فوج کےرابطے اوراقدامات پرگہری نظررکھےہوئےہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان نےمزیدکہاکہ افغانستان میں امریکی فوج کےہاتھوں بےگناہ عوام کےقتل عام سےقطع نظرکہ ابھی گذشتہ ہفتےہی دسیوں عورتوں اوربچوں سمیت ستر بےگناہ شہریوں کےمارےجانےکی خبرکی تائید بھی ہوئي ہے،منشیات کی زیادہ ترمنتقلی بگرام اورقندھارائرپورٹ سےہوتی ہے اوریہ مراکزامریکی فوج کےکنٹرول میں ہيں۔

.........

/110