ابنا: موصولہ اطلاعات کے مطابق شیعہ پارلمانی پارٹی نے حکومت کی تشدد آمیز کاروائیوں پر احتجاج کرتےہوئے استعفی دیا ہے۔ الوفاق دھڑے نے اپنے بیان میں مظاہرین کے خلاف حکومت کی روش کو دہشت گردانہ روش قراردیتےہوئے کہا ہے کہ ملت بحرین کے حقوق کا دفاع کرتےہوئے وہ ایسی پارلمنٹ سے استعفی دے رہےہیں جو ملت کے خلاف انجام دئے گئےجرائم اور خونریزی پر خاموش ہے۔ بحرین میں پولیس کے تشدد میں نو افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوئےہیں۔
۔۔۔۔۔۔
/110