موصولہ رپورٹ کے مطابق صدر جناب احمدی نژاد اور صدر ہوگو چاوز نے ٹیلیفونی گفتگو میں علاقائي اور عالمی مسائل کے بارےمیں دونوں ملکوں کے اشتراک نظر پرتاکید کرتےہوئے باہمی مشاورت کی ضرورت پر زوردیا۔ صدر احمدی نژاد نے اس گفتگو میں کہاکہ تہران اور کاراکاس کو اپنے تعاون اور مشورتوں میں زیادہ سے زیادہ تیزی لاتےہوئے امیریالیزم کی سازشوں کا مقابلہ کرنا چاہیے تاکہ موجودہ حالات کا نتیجہ علاقے کی قوموں کے حق میں برآمد ہو۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ ایران اور ونزوئيلا انسانی اقدار پر مشتمل مشترکہ نظریات کے ساتھ ایک دوسرے کےساتھ متحدہیں اور قوموں کے حقوق کا دفاع کررہے ہیں۔ وینزويلا کے صدر ہوگو چاوز نےبھی اس بات پر زوردیا کہ دونوں ممالک علاقائي اور بین الاقوامی مسائل کےبارےمیں ایک نظر رکھتےہیں اور بلاشبہ دونوں ملکوں کے صلاح و مشوروں سے علاقے اور عالمی حالات سے نمٹنےمیں کافی مدد ملے گي۔دونوں ملکوں کے صدورنے باہمی تعاون میں فروغ لانے پر زور دیتےہوئے کہا کہ یہ تعاون ایران اور ونزوئیلا کی قوموں کے لئے مفید ثابت ہوگا۔
۔۔۔۔۔
/110