ابنا: افریقی یونین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لیبیا میں حکومت مخالف مظاہرین پر تشدد اور ظلم و جبر فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔ افریقی یونین میں بوٹسوانا کی طرف سے لیبیا سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرنے اور افریقی یونین سے اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کرنے پر تنقید کرنے کے تھوڑی دیر بعد سامنے آیا۔بوٹسوانا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ معمر قدافی کے اس بیان پر حیران رہ گئے جس میں انھوں نے مظاہرین کو چوہے اور لال بیگ قرار دیا اور انھیں فنا کردینے کی دھمکی دی۔نائجیرا نے بھی کہا ہے کہ وہ طرابلس سے اپنے سفیر کو واپس بلانے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق قذافی کا ملک کے 70 فیصد حصہ پر کنٹرول ختم ہوگیا ہے۔
........
/110