ابنا: اطلاعات کے مطابق 5 ہزار 700 افراد تیونس میں پنا ہ لینے کے لئے تیونس کی سرحد پر پہنچ گئے ہیں۔ ادھر رائٹرز نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اپنے تمام شہریوں کو لیبیا سے نکالنے میں ناکام ہوگیا ہے۔ لیبیا کے بعض فوجیوں نے لیبیائی عوام کے قتل عام کے حکم کو ماننے سے انکار کردیا ہے بعض اعلی اہلکار عوام کے ساتھ ملحق ہوگئے ہیں اس سے قبل لیبیا کے وزیر انصاف اور وزیر داخلہ بھی مظاہرین کے ساتھ ملحق ہوگئے تھے لیکن قذافی کے حامی فوجی بے رحمی کے ساتھ عوام کو قتل کررہے ہیں۔
.....
/110