19 فروری 2011 - 20:30

میں ان اقدامات کی شدت سے مذمت کرتا ہوں جو بحرین اور دیگر ملکوں کی عوام کی جائز مطالبات کو دبانے کے لئے عمل میں لائے گئے ہیں اور حضرت ولی عصر امام زمانہ (عَجَّلَ اللہ تَعالی فَرَجَہ الشَّریف) اور دنیا کے تمام مسلمانوں اور شیعیان اہل بیت (ع) کو تسلیت و تعزیت پیش کرتا ہوں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق  بحرین کے بے گناہ شیعیان اہل بیت (ع) کے وحشیانہ قتل عام اور 400 سے زائد افراد کے شہید اور زخمی ہونے پر قم المقدسہ میں حضرت آیت اللہ العظمی سید محمد علی علوی گرگانی نے تعزیتی و مذمتی پیغام جاری کرکے اس جرم کی شدید مذمت کی ہے۔ بیان کا متن:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا لله و إنا إلیه راجعون

بحرین اور دیگر اسلامی ممالک کی بے گناہ لوگوں کی قتل عام کی خبرنے دنیا کے تمام حریت پسندوں اور مسلمانان عالم کے قلوب بالخصوص حضرت امام زمانہ ارواحنا لہ الفداء کے قلب مقدس کو زخمی کردیا ہے۔ میں ان اقدامات کی شدت سے مذمت کرتا ہوں جو بحرین اور دیگر ملکوں کے عوام کے جائز مطالبات کو دبانے کے لئے عمل میں لائے گئے ہیں اور حضرت ولی عصر امام زمانہ (عَجَّلَ اللہ تَعالی فَرَجَہ الشَّریف) اور دنیا کے تمام مسلمانوں اور شیعیان اہل بیت (ع)، بالخصوص بحرین کی ملت مظلومہ کو تسلیت و تعزیت عرض کرتا ہوں۔

14 ربیع الأول 1432عش آل محمد (آشیانه آل محمد(ص)) –  قم مقدسهسید محمدعلی علوی حسینی گرگانی

.........

/110